ٹرک نے کمسن بچی کو کچل دیا، ٹریلر نے اپنے کنڈیکٹر کی جان لے لی

 ٹرک نے کمسن بچی کو کچل دیا، ٹریلر نے اپنے کنڈیکٹر کی جان لے لی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ٹریفک حادثات نے مزید تین قیمتی جانیں لے لیں۔منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب ٹرک نے والد کے ساتھ جانے والی پانچ سالہ بچی کو کچل دیا۔ رواں برس شہر میں ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر حادثات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 256 ہوگئی۔

 تفصیلات کے مطابق شہر قائد ہیوی ٹریفک کی زد میں آکر شہریوں کی جانے جانے کا سلسلہ جاری ہے ماڑی پور گریس کے قریب ٹریلر کے نیچے آ کر ذیشان نامی مزدور جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی ٹریلر کا کنڈیکٹر تھا جو گاڑی کے پیچھے آنے کے دوران کچلا گیا۔ جب کہ منگھوپیر گرم چشمہ کے قریب والد کے ساتھ بازار چیز لینے کے لیے جانے والی پانچ سالہ نور صبا کو ٹرک نے روند دیا بچی کے والد کے مطابق بچی کا دوپٹہ ٹرک کے پائیدان میں پھنس گیا تھا جاں بحق ہونے والی بچی تین بہن بھائیوں میں دوسرے نمبر پر تھی ٹریفک حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا تاہم ٹرک کے کلینر کو حراست میں لے کر ٹرک کو تحویل میں لے کر تھانے منتقل کر دیا گیا ہے ۔ ادھر لیاقت آباد پانچ نمبر کے قریب رکشے سے گر کر 55 سالہ خاتون شگفتہ جان سے گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں