میرپور خاص میں لوک گلوکار چیتو بھیل کی لاش کھیت سے برآمد

میرپور خاص میں لوک گلوکار چیتو بھیل کی لاش کھیت سے برآمد

وجہ کے تعین کیلئے پوسٹمارٹم، حقائق جاننے کیلئے ہرپہلو سے تحقیقات کرینگے ، پولیس

میرپور خاص (بیورو رپورٹ)ٹنڈو الٰہیار کے رہائشی لوک گلوکار کی گنے کے کھیت سے لاش ملی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ کے تعین کیلئے ہر پہلو سے تحقیقات کرینگے ۔ جبکہ واقعے پر ورثا نے پوسٹ مارٹم کرانے کا مطالبہ کر دیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آنجہانی لوک گلوکار چیتو ولد خمیسو بھیل جو ٹنڈوالہیار کے علاقے عثمان شاہ ہڑی کا رہائشی تھا، کی لاش گنے کے کھیت سے ملی ہے ، جس کے بعد علاقے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی۔ واقعے کے بعد متوفی کے ورثاء نے سول اسپتال میرپورخاص کے مردہ خانے کے باہر بات چیت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ موت کی اصل وجوہات جاننے کے لیے لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جائے ۔ دوسری جانب سیٹلائٹ ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے ایس ایچ او نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سول اسپتال کے ڈیوٹی ڈاکٹر کو لاش کے پوسٹ مارٹم کے لیے تحریری لیٹر جاری کر دیا ہے ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او حق نواز جونیجو کا کہنا ہے کہ واقعے کے حقائق معلوم کرنے کے لیے پولیس ہر پہلو سے تحقیقات کر رہی ہے ، اور کسی بھی ذمہ دار کو قانون سے بالاتر نہیں رکھا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں