یوسی چیئرمین کی کمشنر کراچی کو شکایت

یوسی چیئرمین کی کمشنر کراچی کو شکایت

کراچی (این این آئی)ٹی ایم سی صدر جنوبی میں یونین کمیٹی نمبر 8 کے چیئرمین محمد سلمان خان نے غیر قانونی تجاوزات (ٹھیلے پتھاروں)کے خلاف کمشنر کراچی کو باقاعدہ تحریری شکایت جمع کرا دی ہے ۔

خط میں بتایا گیا ہے کہ یو سی کے علاقے گاڑی کھاتہ اور اطراف میں افغان باشندوں اور دیگر غیر مجاز افراد کی جانب سے غیر قانونی تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔تجاوزات کے باعث علاقہ مکین شدید مشکلات کا شکار ہیں، جبکہ خواتین اور بچوں کے ساتھ بدتمیزی، ہراسانی اور بدامنی کے متعدد واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر اور امن و امان کی صورتحال خراب ہو رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں