جامعہ کراچی سینیٹ کا اجلاس تجویز کردہ بجٹ منظور

جامعہ کراچی سینیٹ کا اجلاس تجویز کردہ بجٹ منظور

کراچی(آئی این پی)جامعہ کراچی کی سینیٹ کا23واں اجلاس منگل کوچائنیز ٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں زیر صدارت صوبائی وزیر جامعات وتعلیمی بورڈزمحمد اسماعیل راہومنعقد ہواجس میں سینیٹ کے بائیسویں اجلاس منعقدہ 23 دسمبر2024 ء کی کاروائی کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ناظم مالیات جامعہ کراچی سید جہانزیب کی جانب سے سالانہ اسٹیٹمنٹ2023-24،نظرثانی شدہ بجٹ2024-25 ء اور مالی سال 2025-26 ء کا تجویرکردہ بجٹ بحث کے لیے پیش کیاگیا جس کی اجلاس نے متفقہ منظوری دی۔ اجلاس میں جامعہ کراچی اینڈومنٹ فنڈ کے قوانین کی منظوری دینے کے ساتھ ساتھ جامعہ کراچی پنشن اینڈومنٹ فنڈ کے قوانین کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔ان قوانین کی منظوری کا مقصد جامعہ کراچی کے مالی وسائل کوموثر، شفاف اور پائیدار بنیادوں پر منظم کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں