جی سی ٹی کی 2,150یتیم طلبہ کے لیے گالا تقریب

جی سی ٹی کی 2,150یتیم طلبہ کے لیے گالا تقریب

کراچی (این این آئی) گرین کریسنٹ ٹرسٹ (جی سی ٹی)نے کراچی کے 112 اور ٹھٹھہ کے 3 اسکولوں سے تعلق رکھنے والے تقریبا 2,150 یتیم طلبہ کے لیے ایم-9 موٹروے کے قریب واقع ایک معروف تفریحی ریزورٹ میں دن بھر جاری رہنے والی تفریحی گالا کی تقریب کا اہتمام کیا۔

اس موقع پر جی سی ٹی کی رمضان 2026 فنڈ ریزنگ مہم کا بھی باضابطہ آغاز کیا گیا جس کا مقصد سندھ بھر میں ناخواندہ بچوں کے اسکولوں میں داخلے کی مہم کو تیز تر بنانے کے لیے 900 ملین روپے کے عطیات جمع کرنا ہے ۔مہمانوں اور عطیہ دہندگان کو خوش آمدید کہتے ہوئے جی سی ٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر زاہد سعید نے کہا کہ ٹرسٹ کے سرپرست مخیر حضرات یتیم طلبہ کے لیے خصوصی حفظانِ صحت اور تعلیمی کٹس کے ساتھ سالانہ راشن پیکجز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں