محکمہ تعلیم کے علاوہ اداروں کی مداخلت مسترد

محکمہ تعلیم کے علاوہ اداروں کی مداخلت مسترد

کراچی(سٹی ڈیسک)گرینڈ الائنس آف پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن سندھ نے ہنگامی اجلاس میں محکمہ تعلیم کے علاوہ اداروں کی مداخلت مستردکرتے ہوئے کہاکہ پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں قانون پر عملدرآمد کرانا کنٹرولنگ اتھارٹی کی ذمہ داری ہے ، اینٹی کرپشن کی نہیں۔

 اجلاس کے اعلامیہ میں کہا گیا کہ پرائیویٹ اسکولز قانون کے مطابق صرف ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز، محکمہ تعلیم و خواندگی کو جواب دہ ہیں،پرائیویٹ اسکولز اپنے وقار اور اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے ۔اعلامیہ میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ہر ہر کاغذ محکمہ تعلیم سندھ میں جمع کرانے اور ڈائریکٹوریٹ پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز سندھ کے معائنے کے بعد کسی اور ادارے کی مداخلت قابل قبول نہیں ۔اس موقع پر دانش الزماں، انور علی بھٹی، سید محمد فرید، جہانزیب حسن، محمد حنیف جدون، شاہد خمیسہ ودیگر موجود رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں