قوانین شکنی پر 33نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل

قوانین شکنی پر 33نجی اسکولز کی رجسٹریشن معطل

ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن کی کارروائی کے دوران 10 اسکولوں پر جرمانے اسکولوں نے طلبہ کو 10 فیصد کوٹہ سے کم تعداد میں فری شپ کی فراہمی کی

کراچی (این این آئی)سندھ بھر میں نجی تعلیمی اداروں کے خلاف ضابطہ جاتی کارروائی مزید تیز کر دی گئی ہے ۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر پروفیسر رفیعہ ملاح کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف انسپیکشن اینڈ رجسٹریشن آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز، سندھ نے پرائیویٹ ایجوکیشن ایکٹ 2013ء کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختلف خلاف ورزیوں پر 33 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ جبکہ 10 اسکولوں پر جرمانے عائد کر دیے ہیں۔ گیلینٹ فاؤنڈیشن اسکول گلشن حدید فیز ٹو، کراچی، میٹرو پولیٹن اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 13 اور میٹرو پولیٹن اسکول فیڈرل بی ایریا بلاک 20 کی رجسٹریشن کو معطل کر دیا گیا ہے ، ان اسکولوں نے طلبہ کو 10 فیصد کوٹہ سے کم تعداد میں فری شپ کی فراہمی کی اور زیادہ تر طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کی۔رفیعہ ملاح مطابق یہ کارروائی درخواست نمبر 1592/2025 پر 19 اکتوبر کو جاری کیے گئے فیصلے کی روشنی میں کی گئی۔ فیصلہ تمام تعلیمی اداروں میں فیسوں، رجسٹریشن اور دیگر انتظامی امور کے حوالے سے کی جانے والی جامع جانچ پڑتال کے بعد صادر کیا گیا۔کراچی میں 13 اور حیدرآباد میں 20 نجی اسکولوں کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی جبکہ 10 اسکولوں پر فیسوں میں غیر قانونی اضافہ اور دیگر بے ضابطگیوں پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ حکام کے مطابق متعدد اسکول پرائیویٹ ایجوکیشن ایکٹ کی دفعات پر عملدرآمد میں ناکام رہے تھے ۔ڈائریکٹوریٹ نے تمام نجی تعلیمی اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اپنی رجسٹریشن بروقت مکمل کریں، اسکول فیسوں کا ریکارڈ واضح رکھیں اور قوانین کی مکمل پابندی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں