عالمی تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوگا،تیاریاں مکمل

 عالمی تبلیغی اجتماع کل سے شروع ہوگا،تیاریاں مکمل

پنڈال میں تقریباً 3 لاکھ 84 ہزار افراد کے رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں 22داخلی دروازے ،32ہزار خیموں کی بستی،9ہزار سے زائد بیت الخلاء تعمیر

 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)منگھوپیر میں عالمی تبلیغی جماعت کا سالانہ اجتماع جمعرات(کل) کو بعد نماز عصر شروع ہو گا، اجتماع کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں، سالانہ اجتماع ہر سال فروری میں منعقد ہوتا ہے تاہم رمضان المبارک کے باعث اجتماع قبل از قوت منعقد ہو رہا ہے ۔ پنڈال میں تقریباً 3 لاکھ 84 ہزار افراد کے رہائش کے انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ اختتامی دعا میں 10 لاکھ سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے ۔منتظمین کے مطابق اجتماع کے دوران 10 مبلغین کا بیان ہوگا، علاقائی حلقوں میں چاروں اطراف 11 مقامات پر تشکیلات کے انتظامات کئے گئے ، اجتماع میں تقریبا 32 ہزار خیموں کی بستی آباد ہو گی، ہر خیمے میں 10 سے 12 افراد کے سونے اور سامان رکھنے کی گنجائش ہے ۔منتظمین کا کہنا ہے کہ اجتماع گاہ کے 22 داخلی دروازے ہیں جبکہ پنڈال کے درمیان 11 راستے بنائے گئے ہیں، شرکاء کے لئے پنڈال کے اطراف 9 ہزار سے زائد بیت الخلاء تعمیر کئے گئے ہیں اور بیک وقت 50 ہزار افراد کے وضو کرنے کا انتظام کیا گیا ہے ، پنڈال میں روشنی اور ہر فرد تک بیان کو واضع انداز میں پہنچانے کے لئے بڑے پیمانے پر لاؤڈ اسپیکرز بھی نصب کئے گئے ہیں۔ اجتماع گاہ میں 50 ہزار سے 60 ہزار رضا کار خدمت پر معمور ہونگے ، شرکاء کے لئے پینڈال کے اطراف 12 کنٹین شفا خانے ، کتب خانے اور بازار کا بھی انتظام ہے ، اجتماع گاہ کے باہر شرکاء کے لئے پارکنگ کا بھی وسیع انتظام کیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں