بھارتی فلم کیخلاف درخواست پر ایس ایچ او کی رپورٹ جمع
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سیشن عدالت میں بھارتی فلم میں پیپلز پارٹی کی ریلی اور شہید بینظیر بھٹو کی تصاویر دکھانے پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست پر ایس ایچ او درخشاں نے رپورٹ جمع کروا دی ہے ۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ درخواست گزار سے رابطہ ممکن نہ ہو سکا، درخواست گزار پولیس کے سامنے الزامات کی تصدیق کے لیے پیش نہیں ہوا، نامزد ملزمان بھارتی شہری ہیں اور ان کی پاکستان میں کوئی موجودگی نہیں۔ رپورٹ کے مطابق فلم کے مناظر پاکستان سے باہر فلمائے گئے اور مقدمہ درج کرنے کی قانونی بنیاد نہیں بنتی۔ درخواست پیپلز پارٹی کے کارکن عامر کھوسو نے دائر کی تھی۔