فریقین سے جواب طلب

 فریقین سے جواب طلب

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے سہراب گوٹھ ٹاؤن کے ریٹائرڈ ڈائریکٹر ایڈمن کی پنشن اور واجبات کی عدم ادائیگی کے خلاف درخواست پر فریقین سے تین ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے ۔

  درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملک غلام محمد 27 برس کی سروس کے بعد اگست 2024 میں ریٹائر ہوئے ، محکمہ بلدیات کی ہدایت کے باوجود واجبات ادا نہیں کیے جا رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں