کیماڑی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن

کیماڑی کے مختلف علاقوں میں رینجرز اور پولیس کا سرچ آپریشن

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)کیماڑی کے مختلف مقامات پر رینجرز اور پولیس نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا ہے ، جس میں داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھروں کی تلاشی لی گئی۔

ایس ایس پی کیماڑی امجد شیخ کے مطابق سرچ آپریشن شیر شاہ، مدینہ کالونی اور بلدیہ کے علاقوں میں کیا گیا۔اس آپریشن میں 14 مشتبہ و مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے ، زیر حراست افراد کا مجرمانہ ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے ، 3 جرائم پیشہ ملزمان کو شیر شاہ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا، ملزمان سے اسلحہ اور منشیات برآمد کی گئی، ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ملزمان کی شناخت عامر، ریاض اور ماجد کے نام سے ہوئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں