کنڈیا رو میں مسلح افراد نے پیسٹی سائیڈ کی دکان لوٹ لی
کنڈیارو (نمائندہ دنیا)کنڈیارو کے نواحی علاقے خانواہن میں واقع پیسٹی سائیڈ کی دکان میں مسلح ملزمان داخل ہوئے اور اسلحہ تان کر دکاندار ذوالفقار جلبانی سے پانچ لاکھ روپے نقدی اور موبائل فون لے کر فرار ہوگئے۔۔۔
اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، شواہد اکٹھے کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں۔