لاڑکانہ میں 6 تھانوں کے ایس ایچ او ز کے تقرر وتبالے
لاڑکانہ(بیورورپورٹ)ایس ایس پی لاڑکانہ احمد فیصل چودھری نے 6 تھانوں میں ایس ایچ اوز کے تقرر و تبادلے کردیئے ، ایس ایچ او دڑی کی تنزلی اور معطل جبکہ ہیڈمحرر کو معطل کردیا ہے۔۔۔
انسپکٹر دلی جان مگسی کو ایس ایچ او تھانہ حیدری، انسپکٹر علی اصغر سولنگی کو ایس ایچ او گیریلو، انسپکٹر سجاد احمد بھٹی کو ایس ایچ او تھانہ باقرانی، سب انسپکٹر عبدالرزاق گائنچو کو ایس ایچ او تھانہ گڑھی خدابخش بھٹو، سب انسپکٹر الطاف حسین ودھو کو ایس ایچ او تھانہ علی گوہر آباد اور سب انسپکٹر امتیاز احمد منگی کو ایس ایچ او تھانہ سول لائنز تعینات کردیا گیا ہے ۔