ٹھل، نوڈیرو میں 2افراد قتل، ایک لاش نہر سے ملی

ٹھل، نوڈیرو میں 2افراد قتل، ایک لاش نہر سے ملی

کھوسہ، ٹانوری برادریوں کے جھگڑے میں عالم نشانہ بنا، خاتون سمیت 3زخمیدادو کینال سے ملی لاش کی شناخت نہیں ہوسکی، سینے میں 2 گولیاں ماری گئیں

ٹھل، نوڈیرو (نمائندگان)ٹھل اور نوڈیرو میں 2 افراد کو قتل کردیا گیا، ایک لاش کی شناخت نہیں ہو سکی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد کے علاقے ٹھل میں گڑھی حسن تھانے کی حدود میں کھوسہ اور ٹانوری برادریوں کے دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد عالم ٹانوری کے نام سے ہوئی ہے ، اطلاع ملتے ہی گڑھی حسن پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو فوری طور پر ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، واقعہ سیاہ کاری کے تنازع کے باعث پیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔ دوسری جانب نوڈیرو کے قریب تھانہ ماہوٹہ کی حدود میں واقع گاؤں آگانی کے مقام پر دادو کینال سے نامعلوم نوجوان کی گولیاں لگی لاش ملی ہے ، پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو کینال سے نکال کر تحویل میں لے لیا، ایس ایچ او تھانہ ماہوٹہ احمد علی اوڈھو کے مطابق مقتول نوجوان کو سینے میں دو گولیاں لگی ہوئی ہیں، تاہم فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس نے لاش کو قانونی کارروائی کے لیے لاڑکانہ ٹراما سینٹر منتقل کر دیا ہے ، جہاں شناخت کے لیے بایو میٹرک سسٹم کی مدد لی جا رہی ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے ، جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد بھی اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں