پولیو مہم جاری، 80فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

  پولیو مہم جاری، 80فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل

مجموعی طور پر گیا رہ لاکھ بتیس ہزار بچوں کو ویکسین پلائی گئی، ڈپٹی کمشنرز کیماڑی میں خان کالونی، اورنگی نالہ کے دونوں نمونے مثبت آئے ، بریفنگ

 کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی میں دو فروری کو ایک ہفتہ کے لیے شروع کی جانے والی انسداد پولیو مہم جاری ہے ، کمشنر نے جمعرات کو ضلع ملیر کا دورہ کیا اور اپنے دفتر میں ویڈیو لنک پر تمام ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، ای او سی اور ہیلتھ افسران کے اجلاس کی صدارت کی ۔ ڈپٹی کمشنرز، کوآرڈی نیٹر کمشنر ٹاسک فورس سعود یعقوب نے بریفننگ دی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ تین روز میں مجموعی طور پر کراچی میں 80 فیصد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل کر لی گئی۔ تین روز میں مجموعی طور پر گیا رہ لاکھ بتیس ہزار بچوں کو ویکسین پلائی گئی، کمشنر نے ریڑھی گوٹھ میں ڈرینج سمپلنگ سائٹ اور بیسک ہیلتھ یونٹ کا دورہ کیا۔ کمشنر کو بتایا گیا کہ شرقی ، غربی کیماڑی ملیر کورنگی وسطی اور جنوبی اضلاع میں ماہ جنوری میں ڈرینج سمپلنگ سائٹ سے نمونوں کا تجزیہ کیا گیا ، جس کے مطابق شرقی میں سہراب گوٹھ، مچھر کالونی، چکورا نالہ اور راشد منہاس سے لیے جانے والے نمونوں میں سے چکورا اور راشد منہاس کے دو نمونے منفی آئے ۔ غربی میں خمیسو گوٹھ سے ایک نمونہ لیا گیا جو نیگیٹو ہے ۔ کیماڑی میں خان کالونی اور اورنگی نالہ سے لیے جانے والے دونوں نمونے مثبت آئے ، ملیر میں بختاور گوٹھ اور کورنگی نالہ سے ایک ایک نمونہ لیا گیا، ان کے رزلٹ پینڈنگ ہیں جبکہ وسطی اور جنوبی سے تین نمونے لیے گئے تینوں مثبت ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں