آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم کے خلاف تصویری نمائش

آرٹس کونسل میں بھارتی مظالم کے خلاف تصویری نمائش

کراچی(اے پی پی)آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کی جانب سے 5فروری یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف تصویری نمائش کا انعقاد حسینہ معین ہال ، احمد شاہ بلڈنگ میں کیا گیا۔۔

، نمائش کا افتتاح مہمانِ خصوصی میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ کے ہمراہ کیا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق نمائش میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی افواج کی جانب سے کیے جانے والے مظالم پر مبنی بڑی تعداد میں تصاویر آویزاں کی گئیں جبکہ بشیر سدوزئی نے شرکا ء کو تصاویر کے پس منظر اور حقائق سے آگاہ کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں