بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری

 بجلی چوری کے خلاف  کارروائیاں جاری

کراچی(سٹی ڈیسک)کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لاسز میں کمی کے لیے بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ٹمبر مارکیٹ، بھیم پورہ، نشتر روڈ اور گھانچی پاڑا کے علاقوں میں آپریشن کے دوران 436 غیر قانونی کنڈے ہٹا دیے ۔

 ان غیر قانونی کنڈوں کا مجموعی وزن تقریباً 835 کلوگرام تھا۔ ترجمان عمران رانا نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران ان علاقوں میں اب تک چار کارروائیاں کی جا چکی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں