یوٹیوبر رجب بٹ کی عبوری ضمانت میں توسیع

یوٹیوبر رجب بٹ کی  عبوری ضمانت میں توسیع

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن عدالت وسطی نے یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف تھانہ حیدری میں درج مقدمے کی سماعت کے دوران ملزم کی عبوری ضمانت میں 30 مارچ تک توسیع کر دی۔

 سماعت کے دوران وکیلِ مدعی نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت کی جانب سے ساڑھے آٹھ بجے پیشی کا وقت مقرر تھا، تاہم ملزم ساڑھے نو بجے عدالت میں پیش ہوا۔ وکیلِ مدعی نے استدعا کی کہ ملزم کی ضمانت منسوخ کی جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں