مصطفی عامر قتل کیس التوا کا شکار،ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)ہائی پروفائل مصطفی عامر قتل کیس ابھی تک التوا کا شکار ہے جس میں چالان جمع ہونے کے 6 ماہ بعد بھی ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی۔
مقتول مصطفی عامر کی والدہ وجیہ عامر نے التوا کے خلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے ۔ہائیکورٹ میں مصطفی عامر قتل کیس کی مدعی وجیہ عامر کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ اے ٹی سی 16 کے جج کے انتقال کے بعد کیس زیر التوا تھا۔ کیس اے ٹی سی 6 منتقل ہونے کے بعد سندھ حکومت نے انسداد دہشتگردی عدالتوں کی ری اسٹرکچرنگ کی۔ری اسٹرکچرنگ کے نتیجے میں اے ٹی سی 6 کو انسداد منشیات عدالت میں تبدیل کردیا گیا۔ کیس میں تاخیر انصاف کے تقاضوں کیخلاف ہے ۔عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس ٹرانسفر کرنے کی منظوری دیدی۔