ایس ایس پی سینٹرل کا جلوس کے روٹس کا دورہ

ایس ایس پی سینٹرل کا  جلوس کے روٹس کا دورہ

کراچی (اے پی پی)ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ڈاکٹر محمد عمران خان نے حضرت علیؓ کے یوم شہادت کے موقع پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے ڈسٹرکٹ سینٹرل کے مختلف علاقوں میں امام بارگاہوں اور جلوس کے روٹس کا دورہ کیا۔

جلوس رضویہ سوسائٹی، گلبہار، سپر مارکیٹ، شاہراہِ نور جہاں اور انچولی کے علاقوں سے برآمد ہوں گے ۔ اس موقع پرایس ایس پی نے اثنا عشری اور بابِ فاطمہ امام بارگاہ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کرتے ہوئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے کہا کہ یوم شہادت کے سلسلے میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں