پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی ودیگر کو نوٹس
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ میں ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن کی جانب سے شہری کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔۔۔
جس میں عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور دیگر حکام کو نوٹس جاری کر دیے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل لیاقت گبول نے مؤقف اختیار کیا کہ درخواست گزار مختیار لاشاری ملیر میں ہوٹل چلاتے ہیں۔ وکیل کے مطابق 14 فروری کی رات ایس ایچ او بن قاسم ٹاؤن احسان مروت ہوٹل پر آئے اور درخواست گزار سے ایک لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ وکیل درخواست گزار نے عدالت کو بتایا کہ جب مختیار لاشاری نے رقم دینے سے انکار کیا تو ایس ایچ او نے سادہ لباس اہلکاروں کو بھیج کر انہیں دھمکیاں دلوائیں۔