جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا پولیس حکام پر اظہار برہمی

جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کا پولیس حکام پر اظہار برہمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت شرقی نے جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے حکم کے باوجود زخمی ملزم کو دوسرے تھانے کے حوالے کرنے کے معاملے پر پولیس حکام پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے۔۔۔

 ڈی آئی جی ایسٹ کو انکوائری کرکے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کا حکم دے دیا۔ عدالت میں درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم جہانگیر عرف کوچے کو زخمی حالت کے باعث جناح اسپتال میں تحویل میں رکھنے کا حکم دیا تھا اور میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کے ساتھ مکمل علاج کے بعد دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت کی تھی۔عدالت نے قرار دیا کہ ملزم کو اسپتال کی تحویل سے نکال کر دوسری عدالت میں پیش کرنا بظاہر عدالتی حکم کی خلاف ورزی اور اختیارات سے تجاوز کے مترادف ہے ۔ ایسے اقدامات عدلیہ کے احکامات کو کمزور کرنے کے مترادف ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں