گھوٹکی :ایل پی جی کی 460 روپے کلوفروخت کیخلاف شہری سراپااحتجاج

گھوٹکی :ایل پی جی کی 460 روپے کلوفروخت کیخلاف شہری سراپااحتجاج

گھوٹکی (نمائندہ دنیا) حکومت کی جانب سے ایل پی جی کی قیمت 304 روپے فی کلو مقرر کیے جانے کے باوجود ضلع گھوٹکی میں مافیا نے من مانی کرتے ہوئے قیمت 460 روپے فی کلو تک پہنچا دی۔

اس صورتحال پر ٹیکسی ڈرائیورز اور دیگر شہریوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ایل پی جی مافیا کے خلاف نعرے بازی کی۔مظاہرین کا کہنا تھا مافیا کھلے عام عوام کو لوٹ رہا ہے اور انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث انہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ 304 روپے کے بجائے 460 روپے کلو ایل پی جی فروخت کرنا غریب عوام پر ظلم کے مترادف ہے ۔ مظاہرین نے ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت سے فوری نوٹس اور مافیا کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں