آمدن سے زائد اثاثے ریفرنس کے شریک ملزم کی ضمانت
کراچی (اسٹاف رپورٹر) احتساب عدالت نے سابق اسپیکر سندھ اسمبلی مرحوم آغا سراج درانی و دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے ریفرنس میں شریک ملزم سید محمد شاہ راشدی کی ضمانت منظور کرلی۔
احتساب عدالت میں ریفرنس کی سماعت کے دوران آغا شہباز درانی سمیت دیگر ملزمان پیش ہوئے جبکہ عدالت نے شریک ملزم سید محمد شاہ راشدی کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 5 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔ ملزم سید محمد شاہ راشدی اس سے قبل عدالتی ریمانڈ پر جیل میں تھا۔ دوران سماعت نیب کی ریفرنس واپسی کی درخواست پر نیب حکام نے عدالت کو آگاہ کیا کہ شریک ملزم ذوالفقار علی ڈاہر بھی وفات پا چکے ہیں۔