روہڑی : پاگل کتے کا حملہ، بچے سمیت 10 افراد زخمی

روہڑی : پاگل کتے کا حملہ، بچے سمیت 10 افراد زخمی

روہڑی (نمائندہ دنیا) روہڑی شہر کے گنجان آبادی والے علاقوں لالہ گلی، چبوترہ چوک، درگاہ بال مبارک محلہ اور دیگر میں اچانک ایک آوارہ پاگل کتے نے۔۔۔

 10 سالہ سکندر علی، 24 سالہ شہباز احمد، 45 سالہ انور علی، 40 سالہ فیاض علی قریشی، دانیال، ثنا اللہ، وحید علی ماسٹر بشیر احمد میرانی مشکور احمدسمیت 10 افراد کو کاٹ کر زخمی کردیا۔ متاثرہ افراد کے مطابق وہ اپنے روزمرہ کے کاموں میں مصروف تھے کہ اچانک پاگل کتے نے حملہ کرکے پاؤں اور ٹانگوں پر کاٹ کر لہو لہان کر کے زخمی کردیا او فرار ہو گیا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا ۔ تمام زخمیوں کو علاج کے لئے تعلقہ اسپتال روہڑی لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ویکسین نہ ہونے پر زخمیوں نے سول اسپتال سکھر اور نجی اسپتالوں سے ویکسین لگوائی۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لے کر شہر بھر میں کتا مار مہم چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں