کینٹین کے باہر ریڑھی لگانے پر تشدد، نوجوان جاں بحق

کینٹین کے باہر ریڑھی لگانے پر تشدد، نوجوان جاں بحق

اقبال ٹاؤن میں مبینہ طورپر شعبان،سبحان وغیرہ نے عرفان پر تشدد کیاعرفان ہسپتال میں دم توڑ گیا، مقدمہ درج، چھاپے ،مرکزی ملزم گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر)اقبال ٹاؤن میں 16 سالہ نوجوان کو مبینہ طور پر تشدد کر کے قتل کر دیا گیا، پولیس نے مقدمہ درج کر کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔بتایا گیا کہ اقبال ٹاؤن میں کینٹین کے باہر ریڑھی لگانے کے تنازع پر شعبان، سبحان، ارسلان، ذیشان اور رحمان نامی ملزموں نے عرفان کو تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہو گئی ،فوری طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکا، پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے منتقل کر کے مقتول کے والد کی مدعیت میں اقبال ٹاؤن تھانے میں شعبان، سبحان، ارسلان، ذیشان اور رحمان کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا ،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کو ملزموں کی فوری گرفتاری کا خصوصی ٹاسک دیا گیا جس کے بعد ایس ایچ او اقبال ٹاؤن عمران آفریدی نے کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سلطان بھٹی کو گرفتار کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں