میٹرک امتحان ، 3 امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

میٹرک امتحان ، 3 امیدوار نقل کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

علی گڑھ مانگاسنٹر میں 2 ، آرائیاں ہائی سکول میں ایک امیدوار نقل کررہاتھا

لاہور(خبر نگار)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیر اہتمام جاری میٹرک سالانہ امتحانات 2026 کے دوران فزکس کے پرچے میں نقل کے متعدد واقعات سامنے آئے ہیں۔کنٹرولر امتحانات کے مطابق مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دوروں کے دوران تین امیدواروں کو نقل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق علی گڑھ پبلک ہائی سکول مانگا منڈی سنٹر میں محمد حسنین (رول نمبر 265762) نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا، جبکہ علی گڑھ پبلک ہائی سکول مانگا منڈی اے سنٹر میں محمد حامد رضا (رول نمبر 265772) کو بھی نقل کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔ اسی طرح گورنمنٹ ہائی سکول آرائیاں رائیونڈ روڈ سنٹر میں محسن رضا (رول نمبر 264094) کو نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا۔بورڈ حکام کے مطابق تینوں امیدواروں کے خلاف یو ایم سی درج کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔کنٹرولر امتحانات توصیف الرحمن نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات اور چیئرمین ٹاسک فورس کمیٹی برائے بورڈ مزمل محمود کی ہدایات کے مطابق نقل کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں