وارداتیں:لاکھوں روپے ،موبائلز ،زیور،دوموسائیکلزغائب
قصور(نمائندہ دنیا،خبرنگار)متعدد وارداتوں میں لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز اور موٹر سائیکلیں چھین لی گئیں۔
تھانہ صدر قصور کے علاقہ بائی پاس کے قریب ڈاکوؤں نے دودھ فروش ذوالفقار سے 84 ہزار و دو موبائل ،اٹاری کرم سنگھ کے قریب عمران سے 12 ہزار ،دفتوہ روڈ پر غلام رسول سے 11 ہزار روپے چھین لئے ۔ بستی شاہدرہ قصور سے ملزم شبیر عرف شانی سردار کی دُکان پر اُسکی بیوی کی آنکھوں میں مرچیں ڈال کر 1تولہ طلائی زیور اتار کر رفو چکر ہوگیا۔ اقبال پیلس مصطفی آباد سے چور محسن اورقادر آباد چوک سے رومی مسیح کی موٹرسائیکلیں لے گئے۔