نیو سعیدآباد میں ملیریا کے مزید 17 کیس رپورٹ، تعداد 37 ہوگئی
مٹیاری (نمائندہ دنیا) نیو سعیدآباد میں ملیریا کے مزید 17 کیس سامنے آگئے، جس سے ضلع بھر کے مختلف نجی اسپتالوں میں مریضوں کی مجموعی تعداد 37 ہوگئی۔۔۔
لیکن ضلع انتظامیہ اب تک متحرک نہیں ہوسکی، جس سے مزید کیسز بڑھنے کا خدشہ ہے۔ شہریوں کے مطابق مچھر مار اسپرے اور صفائی ستھرائی نہ ہونے کے باعث ملیریا پھیل رہا ہے، جس سے انسانوں کے ساتھ ساتھ جانور بھی متاثر ہورہے ہیں، آئے روز بڑھتے ملیریا کیسز کی خبریں میڈیا میں آرہی ہیں لیکن متعلقہ حکام کوئی توجہ نہیں دے رہے۔