سندھ ہائیکورٹ کی صوبائی کابینہ کو ہدایت

سندھ ہائیکورٹ کی صوبائی  کابینہ کو ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ کے آئینی بینچ نے محکمہ بورڈ آف ریونیو کے 43 افسران کو ریگولرائز کرنے کے معاملے پر صوبائی کابینہ کو جائزہ لے کر فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔

سماعت کے دوران وارنٹ جاری ہونے کے بعد سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، سیکرٹری سروسز اور دیگر افسران عدالت میں پیش ہوئے ۔ درخواست گزاروں کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ اسسٹنٹ منیجرز اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس افسران طویل عرصے سے کنٹریکٹ پر گریڈ 17 میں فرائض انجام دے رہے ہیں، تاہم محکمہ میں اسامیاں موجود ہونے کے باوجود انہیں مستقل نہیں کیا جا رہا۔ افسران کئی برسوں سے مستقل نوعیت کے کام سرانجام دے رہے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں