اندرون سندھ:گروہی تصادم، حادثات وواقعات میں 5جاں بحق
کنڈیارو میں صدورو نشانہ بنا، محراب پور میں مویشیوں کا تاجر پراسرار طور پر ہلاکپریم نگر میں ایک شخص کی خودکشی، تالاب میں گرکر بچی ہلاک، کنویں سے لاش ملی
کنڈیارو، محراب پور (نمائندگان دنیا) اندرون سندھ گروہی تصادم اور حادثات وواقعات میں 5افراد جاں بحق ہوگئے ۔ کنڈیارو کے نواحی علاقے لاکھاروڈ میں دو گروپوں میں تصادم اور فائرنگ کے نتیجے میں صدورو نامی ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تصادم ذاتی رنجشوں کی وجہ سے پیش آیا، مزید تفتیش جاری ہے ۔ جبکہ کنڈیارو میں معروف سماجی ورکر اور گاوی ویکسی نیٹر رہنما سجن جوگی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ادھر محراب پور میں مویشی تاجر پراسرار ہلاک ہوگیا، پکا چانگ پولیس کے مطابق شر کالونی میں گھر سے مویشی تاجر میر حسن شر کی لاش ملی ہے ، مرحوم گاؤں دلاور شر کا رہائشی تھا اورمذکورہ کالونی میں کرائے کی جگہ میں رہتا تھا۔ نوشہرو فیروز تھانے کی حدود پریم نگر کالونی میں بیروزگاری اور گھریلو مسائل سے دل برداشتہ وحید میمن ولد الہندو میمن نے زہریلی دوا پی کر خودکشی کر لی، پولیس مزید تفتیش کر رہی ہے ۔ جبکہ اکری تھانے کی حدود میں محمد شاہ بالادی اسٹاپ کے رہائشی محمد انور عرف موٹو بالادی کی 4 سالہ بیٹی اقصیٰ بتول گھر کے قریب تالاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئی، اہل محلہ نے لاش تالاب سے نکال کر گھر منتقل کی۔دوسری طرف مورو تھانے کی حدود میں بائی پاس پر بسم اللہ کالونی میں کنویں سے لاش برآمد ہوئی ہے ، پولیس کے مطابق لاش پانچ روز پرانی سہیل سولنگی ولد مجید سولنگی کی لاش ملی، جو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء حوالے کر دی گئی۔