لطیف آباد میں شادی کی تقریب میں آتش بازی، دولہا فرار، بھائی گرفتار

لطیف آباد میں شادی کی تقریب میں آتش بازی، دولہا فرار، بھائی گرفتار

حیدرآباد (بیورو رپورٹ)ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے سخت احکامات پر ایس ایچ او اے سیکشن نیک محمد کھوسو نے شادی ہال کے باہر آتش بازی پر کارروائی کرتے ہوئے دولہا کے بھائی زاہد ولد اسلام ملک ساکن حمید پورہ کالونی میرپورخاص کو گرفتار کرکے اسکے اور فرار دولہا عابد ملک و باراتیوں کیخلاف مقدمہ 172/2026 زیر دفعہ 285,286,34 تعزیرات پاکستان تحت داخل کرلیا ہے ۔

ایس ایس پی نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ آتش بازی اور ہوائی فائرنگ غیر قانونی عمل ہے جس سے لوگوں کے جان اور مال کو خطرات لاحق ہوتے ہیں، لہذا اپنی تقریبات کو قانون کے دائرے میں کرتے ہوئے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں