لاڑکانہ:سنی تحریک کے سابق رہنما علی نواز قاسمی انتقال کرگئے

لاڑکانہ:سنی تحریک کے سابق رہنما علی نواز قاسمی انتقال کرگئے

لاڑکانہ(بیورو رپورٹ)لاڑکانہ کے رہائشی معروف سماجی و مذہبی رہنما اور پاکستان سنی تحریک کے سابق صوبائی رہنما مولانا علی نواز قاسمی طویل علالت کے باعث انتقال کر گئے۔

 مرحوم کی نمازِ جنازہ ڈوکری تحصیل کے گاؤں چھتو واہن میں پیر سید اعجاز علی شاہ نے پڑھائی، بعد ازاں مرحوم کو سینکڑوں اشکبار آنکھوں کے سامنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں