روڑسے زائد کی چوری کاملزم گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)کھارادر میں عید کے تیسرے روز 2 کروڑ روپے سے زائد کی چوری کے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم شکیل سے 1 کروڑ 57 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں۔پولیس نے کہا کہ محمد ذوہیب نامی تاجر کے گودام سے رقم چوری کی گئی تھی۔علاوہ ازیں تھانہ اورنگی پولیس نے زیادتی کے مقدمہ میںمطلوب ملزم رحیم ولد سید اظہر کو مقابلے کے بعد اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔