آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس

 آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے عبداللہ ہارون روڈ کراچی میں دکانوں سے ممکنہ بے دخلی اور عمارت کو خطرناک قرار دینے کے خلاف دائر آئینی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے۔۔۔

 آئندہ سماعت تک موجودہ حیثیت برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ کئی دہائیوں سے علی مینشن نامی عمارت میں کرایہ داری کی بنیاد پر کاروبار کر رہے ہیں اور ان کے کاروبار کی شناخت اور گاہکوں کا حلقہ اسی مقام سے جڑا ہوا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں