فلم میرا لیاری کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب

فلم میرا لیاری کی دستاویزات پر دستخط کی تقریب

کراچی(این این آئی)سندھ انفارمیشن سیکریٹریٹ کے دفتر میں زیرِ تکمیل فلم ’’میرا لیاری‘‘ سے متعلقہ دستاویزات کی باضابطہ توثیق اور تبادلے کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

مذکورہ دستاویزات شیخ امجد رشید نے پیش کیں۔ سیکریٹری اطلاعات حکومت سندھ ڈاکٹر معیز الدین پیرزادہ نے ان دستاویزات کو باضابطہ طور پر وصول کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر انفارمیشن (فلمز) حزب اللہ میمن ودیگر بھی موجود تھے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں