افیون اسمگلنگ کے ملزمان کی سزا کالعدم
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائی کورٹ نے 300 کلو سے زائد افیون اسمگلنگ کیس میں ماتحت عدالت سے عمر قید پانے والے ملزم رضوان اللہ کی اپیل منظور کرتے ہوئے سزا کالعدم قرار دے دی اور اس کی رہائی کا حکم جاری کر دیا۔
عدالت نے قرار دیا کہ استغاثہ ملزم کے خلاف ٹھوس اور ناقابلِ تردید شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا۔ جسٹس عمر سیال کی سربراہی میں بینچ نے فیصلہ سناتے ہوئے ہدایت کی کہ اگر ملزم رضوان اللہ کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو اسے فوری طور پر جیل سے رہا کیا جائے۔