ادارہ ترقیات میں سرکاری سہولیات اور مراعات میں 50 فیصد تک کمی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)حکومت پاکستان کی ہدایات اور حکومت سندھ کے احکامات کی روشنی میں ادارہ ترقیات کراچی میں توانائی بچت پالیسی پر مؤثر عملدرآمد کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس ضمن میں ادارے کے زیرِ استعمال سرکاری سہولیات اور مراعات میں 50 فیصد تک کمی کر دی گئی ہے ۔اس سلسلے میں سرکاری گاڑیوں کو گراؤنڈ کیا گیا۔کے ڈی اے کی سرکاری گاڑیوں میں استعمال ہونے والے پٹرول کو بھی 50 فیصد تک محدود کر دیا گیا ہے ۔ یہ اقدام حکومت سندھ کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اٹھایا گیا ہے، جس کا مقصد توانائی کے موثر استعمال کو یقینی بنانا اور اخراجات میں کمی لانا ہے۔ڈائریکٹر جنرل کے ڈی اے آصف جان صدیقی کی جانب سے پٹرول اور بجلی کے استعمال میں کمی کی واضح ہدایات جاری کی گئی ہے۔