عوام دوست منڈی میں خریداروں کا سیلاب امڈآیا
کراچی(این این آئی)عیدِ قرباں میں صرف 13 دن باقی ہیں اور کراچی کی مویشی منڈی میں تیاریاں عروج پر پہنچ گئیں۔۔۔
شہرِ قائد کی عوام دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی خریداری میں اچانک تیزی آ گئی ہے جہاں شہریوں کا تانتا بندھ گیا اور ہر طرف گہما گہمی نظر آ رہی ہے مختلف بلاکس میں خریداروں اور بیوپاریوں کے درمیان سودے طے پانے کی رفتار میں غیر معمولی اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔