محرم الحرام حق پر استقامت کا درس دیتا ہے ،سنی تحریک

محرم الحرام حق پر استقامت  کا درس دیتا ہے ،سنی تحریک

کراچی(این این آئی)اسلام نے انسانیت کو نفرت کے بجائے محبت،انتقام کے بجائے معافی، ظلم کے بجائے انصاف اور تفرقے کے بجائے اتحاد کا درس دیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینئر محمد ثروت اعجاز قادری نے اپنے جاری بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ اسلامی سال کا آغاز محرم الحرام سے ہوتا ہے جو حرمت،عظمت اور برکت والا مہینہ ہے ۔مرکزی صدر علامہ بلال عباس قادری کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیشہ اعتدال، رواداری اور باہمی احترام کی تعلیم دیتا ہے ۔مرکزی سیکرٹری جنرل صاحبزادہ علامہ بلال سلیم قادری شامی نے کہا کہ محرم الحرام میں حق،صداقت،صبر،وفا،قربانی اور استقامت کی نئی مثالیں قائم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں