میئر کراچی کا جہانگیر روڈ کا دورہ ، ترقیاتی کاموں کا معائنہ
کراچی (آئی این پی) میئر کراچی نے جہانگیر روڈ کے دوسرے حصے پر جاری کاموں کا معائنہ کیا ۔میئر کراچی کے ہمراہ میونسپل کمشنر بلدیہ عظمیٰ کراچی ابرار جعفر بھی موجود تھے۔
میئر کراچی جہانگیر روڈ کے دورے پر شہریوں میں گھل مل گئے اور بچوں کے ساتھ سیلفی بھی بنائی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جہانگیر روڈ کے دوسرے حصے کا کام تقریباً مکمل ہو چکا ہے فنشنگ جاری ہے ، جہانگیر روڈ پر ٹریفک رواں دواں ہے ، جہانگیر روڈ سے غیر ضروری تاروں کا خاتمہ کیا جائے گا ، وفاق کے زیر انتظام اس سڑک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی بنا رہی ہے ، جہانگیر روڈ پر فائبر کے گٹر کے ڈھکن لگوائے گئے ہیں تاکہ چوری سے محفوظ رہیں۔