شہادت سیدنا حسینؓ داستان عزیمت، شجاع الدین شیخ
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) شہادت سیدنا حسینؓ داستان عزیمت اور فریضہ شہادت حق کی ادائیگی کے لیے مشعل راہ ہے ۔
یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلام کے سیاسی نظام میں ایک دراڑ آنے پر عزیمت کا راستہ اختیار کرتے ہوئے نواسہ رسول نے اپنی اور اپنے خاندان کے بہت سے افراد کی جان قربان کر دی، حقیقت میں آج مسلمانوں کی اکثریت نے اسلام کو محض عقائد، عبادات و رسومات کا ایک مجموعہ سمجھ رکھا ہے ، حالانکہ اسلام ایک مکمل نظام حیات ہے جو زندگی کے تمام انفرادی اور اجتماعی گوشوں پر محیط ہے ، جس طرح انفرادی سطح پرعقائد، عبادات و رسومات کی دین میں اہمیت ہے ، اتنی ہی اہمیت اجتماعی سطح پر اسلام کے معاشی ، سیاسی اور معاشرتی نظام کی بھی ہے ۔