رکشہ چھیننے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ گرفتار
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)گلشن معمار میں پولیس نے رکشہ چھیننے والا 4 رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کرلیا۔
کراچی کے علاقے گلشن معمار میں پولیس نے ایک کامیاب کارروائی کرتے ہوئے رکشے چھیننے والے چار رکنی منظم ڈکیت گینگ کو گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس کے مطابق یہ ملزمان اسلحہ کے زور پر شہریوں سے رکشے چھینتے تھے اور بعد میں ان کے اسپیئر پارٹس الگ کر کے مارکیٹ میں فروخت کر دیتے تھے ۔گلشن معمار پولیس نے خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے غنی آباد کے قریب سے گینگ کے چاروں ملزمان کو دھر دبوچا۔ ملزمان کے قبضے سے حال ہی میں چھینے گئے 3 رکشے اور 6 مختلف نمبر پلیٹس برآمد ہوئی ہیں۔