کئی روز معتدل موسم کے بعد درجہ حرارت میں پھر اضافہ
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )کئی روز معتدل موسم کے بعد درجہ حرارت میں پھر اضافہ ہوگیا اور محکمہ موسمیات نے بتایا کہ۔۔۔
جمعے کو زیادہ سے زیادہ پارہ گزشتہ روز کے مقابلے میں 1.5 ڈگری اضافے کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36.3 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں گزشتہ کئی روزکے دوران مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور معمول سے تیز(45کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار کی حامل) سمندری ہوائیں چلنے کے نتیجے میں موسم بیشتر وقت معتدل رہا ۔محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے 3 روزکے دوران موسم جزوی ابرآلود، مرطوب اور صبح و رات کے اوقات میں بونداباندی کا امکان ہے۔