علیم الدین خان سپردخاک
کراچی (اسٹاف رپورٹر) محکمہ اطلاعات سندھ کے ڈپٹی ڈائریکٹر علیم الدین خان کی نمازِ جنازہ کراچی کے علاقے اسکیم 33، صدف سوسائٹی میں ادا کی گئی، جس کے بعد انہیں طارق روڈ کے قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
نمازِ جنازہ اور تدفین میں ڈائریکٹر جنرل اطلاعات سندھ معیز الدین پیرزادہ، ڈائریکٹر ایڈورٹائزمنٹ یوسف کابورو، ڈائریکٹر پریس انفارمیشن عبدالماجد خان ،ڈائریکٹر عزیز احمد ہکڑو ،ڈپٹی ڈائریکٹر سارنگ علی چانڈیو، ڈپٹی ڈائریکٹر صاحب خان بھنڈ ، انفارمیشن آفیسر لیاقت جمالی ،انفارمیشن آفیسر دانش میمن اور محکمہ اطلاعات سندھ کے دیگر افسران و ملازمین، صحافیوں اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔