وکیل نے خود کو مفرور قرار دینے کیخلاف درخواست دائر کردی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ ہائیکورٹ میں وکیل بیرسٹر علی طاہر نے انسداد دہشت گردی دفعات کے تحت درج مقدمے میں خود کو مفرور قرار دیے جانے کے خلاف آئینی درخواست دائر کر دی۔
عدالت نے درخواست کی سماعت کے دوران ہراساں کیے جانے سے متعلق نئی درخواست دائر کرنے کی ہدایت کر دی۔ سماعت کے دوران بیرسٹر علی طاہر نے موقف اختیار کیا کہ انہیں پاکستان تحریک انصاف سے متعلق مقدمات کی پیروی کرنے کی وجہ سے انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ تین تلوار پر احتجاج سے متعلق دہشت گردی کے مقدمے میں پولیس نے انہیں مفرور قرار دے دیا ہے۔