ذخیرہ اندوزوں، آٹا و شوگر مافیاؤں کی سرپرستی بند کی جائے ، پاسبان
کراچی(این این آئی)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین رفیق خاصخیلی نے وزیراعلیٰ سندھ، مراد علی شاہ کی جانب سے گندم کی ذخیرہ اندوزی اور آٹے کی مصنوعی قلت کا نوٹس لینے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر حکومت واقعی مخلص ہوتی۔۔۔
تو آج عوام دو وقت کی روٹی کے لئے دربدر نہ پھر رہے ہوتے ۔ محض اجلاس، نوٹس اور بیانات سے نہ ذخیرہ اندوزی ختم ہوگی اور نہ ہی عوام کو سستا آٹا ملے گا۔جب مہینوں سے گندم کی ذخیرہ اندوزی، مصنوعی قلت اور ناجائز منافع خوری جاری تھی تو حکومتی مشینری کہاں سو رہی تھی؟ اگر وزیراعلیٰ کو آج نوٹس لینا پڑ رہا ہے تو یہ خود صوبائی حکومت کی ناکامی کا اعتراف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حقیقت یہ ہے کہ جب تک ذخیرہ اندوز، آٹا مافیا، شوگر مافیا اور دیگر بااثر عناصر حکومتی سرپرستی اور سیاسی تحفظ سے فائدہ اٹھاتے رہیں گے ، عوام کو کسی قسم کا ریلیف نہیں مل سکتا۔