شاہ فیصل کالونی سے کالج کی طالبہ مبینہ طور پر اغوا،مقدمہ درج

شاہ فیصل کالونی سے کالج کی طالبہ مبینہ طور پر اغوا،مقدمہ درج

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)شاہ فیصل کالونی سے 18 سالہ کالج کی طالبہ مبینہ طور پر اغوا ہوگئی ، پولیس نے اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی۔

 تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایک اور اغوا کی واردات سامنے آئی ، جہاں شاہ فیصل کالونی سے 18 سالہ کالج کی طالبہ نائلہ لاپتہ ہوگئی۔پولیس نے لڑکی کے والد کی مدعیت میں تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت اغوا کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے ۔مغویہ کے والد نے بتایا کہ وہ 13 جولائی کی صبح اپنی بیٹی کو شاہ فیصل کالونی میں واقع خورشید گرلز کالج چھوڑ کر گئے تھے ، جہاں وہ زیرِ تعلیم ہے ، تاہم وہ واپس گھر نہیں پہنچی، ہر جگہ تلاش کیا لیکن کوئی سراغ نہ ملا۔والد نے حکام سے فریاد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم شدید ذہنی اذیت اور کرب کا شکار ہیں، اپیل ہے کہ ہماری بیٹی کو بحفاظت بازیاب کروایا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...