انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

انڈین گٹکا اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایسٹ زون، تھانہ سائٹ سپر ہائی وے پولیس کی نادرن بائی پاس کے قریب کارروائی۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے انڈین گٹکا کی اسمگلنگ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ملزمان کی شناخت عبدالظاہر ولد عطاء محمد اور محمد جان ولد عطاء محمد کے ناموں سے ہوئی۔ملزمان بس کے ذریعے کوئٹہ سے انڈین گٹکا اسمگل کرکے اندرونِ شہر سپلائی کرنے جا رہے تھے ۔ملزمان کی بس میں موجود انڈین گٹکا جے ایم، انڈین گٹکا سفینہ اور دیگر سامان برآمد ہوا۔سپلائی میں استعمال ہونے والی بس نمبری BSD-295 کو ضابطے کے تحت تحویل میں لے لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...