محراب پور، پنگریو میں حادثے ،سانپ کے ڈسنے سے 2اموات
کوٹ لالو کے قریب موٹر سائیکلیں ٹکرانے سے کاشف مری جاں بحق ہوااکری میں خاتون کی موت قتل قرار، پنگریو میں 10 سالہ بچے کو سانپ نے ڈسا
محراب پور، پنگریو (نمائندگان)محراب پور اور پنگریو میں ٹریفک حادثے اور سانپ کے ڈسنے سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ۔ پولیس کے مطابق محراب پور میں کوٹ لالو کے قریب مہران ہائی وے پر موٹر سائیکلوں میں تصادم کے نتیجے میں کاشف مری نامی نوجوان جاں بحق ہوگیا، حادثے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا جسے نواب شاہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، کنڈیارو گرے 11 ہزار وولٹ کے تار سے کرنٹ لگنے سے احسان سیال زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب اکری کے گاؤں زوار ظاہر راجپر میں مسمات بختاور شر کی پراسرار موت پر ورثاء نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اور الزام لگایا کہ بختاور شر کو سسر محکم الدین، رجب علی اور محمد علی شر نے زہر دیکر قتل کیا ہے ،پولیس ان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی ہے۔
دریں اثنا پنگریو کے نواحی گاؤں بسم اللہ پور میں محنت کش سہیل آرائیں کے 10 سالہ بیٹے سکندر آرائیں کو سانپ نے ڈس لیا، جس کے بعد اہلِ خانہ اسے فوری بنیادی مرکزِ صحت پنگریو لے گئے ، تاہم وہاں سانپ کے زہر کا تریاق (اینٹی وینم) دستیاب نہ ہونے کے باعث ڈاکٹروں نے بچے کو مزید علاج کیلئے انڈس اسپتال بدین ریفر کردیا، مگر بچہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی راستے میں دم توڑ گیا۔ ایک ہفتے کے دوران پنگریو ونواح میں سانپ کے ڈسنے سے اموات دو ہوگئی ہیں، خواتین سمیت مزید چار افراد بھی سانپ کے ڈسنے سے متاثر ہوئے ۔ مسلسل بڑھتے واقعات نے دیہی علاقوں میں صحت کی سہولیات، خصوصاً بنیادی مراکز صحت میں اینٹی وینم کی عدم دستیابی پر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments